پشاور،ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال

پیر 25 جون 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی ۔ بعد میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے دفتر کے عملے کا تعارف کروایا ۔ ڈی پی او چارسدہ نے ڈی پی او ، پولیس اسسٹس لائنز چارسدہ اور دفتر انوسٹی گیشن چارسدہ کا بھی دورہ کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے ضلع میں امن و امان ، کرائم کی صورتحال کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھا جائیگا اور کسی کو نقص امن کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ پولیس شفاف الیکشن کیلئے غیر جانبداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کو کرائم فری بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائینگے ۔ انصاف کی فراہمی اور تھانہ کلچر میں تبدیلی میری اولین ترجیح ہے ۔ پولیس افسران و ملازمین کے ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا ۔