رحیم زیارتوال اختلافات پیدا کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

سابق صوبائی وزیر متنازعہ بیان دے کر پشتون بھائیوں کو دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرناچا ہتے ہیں، بلوچ پشتون صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں دونوں اقوام کا آپس میں ایک برادرانہ تعلق ہے ،مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 25 جون 2018 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نامزد امیدوارپی بی37 قلات میر ضیاء اللہ لانگو نے خالق آباد میں مختلف کلیوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے عبدالرحیم زیارتوال کے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پشتونوں کا ہے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ بلوچ پشتون صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں دونوں اقوام کا آپس میں ایک برادرانہ تعلق ہے زیارتوال صاحب اس طرح کے بیان دیگر ااختلافات پیدا کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں اس طرح کے بیان سے نہ بلوچ پشتون میں کوئی اختلاف پیدا ہو گی اور نہ ہی زیارتوال اس بیان کے ذریعے ووٹ حاصل کر سکیں گے پانچ سال اقتدار میں رہ کر عوام کے لئے کچھ نہ کیا اب متنازعہ بیان دے کر پشتون بھائیوں کو دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرناچا ہتے ہیں اب اس طرح عوام سے ووٹ لینے کا دور گزر گیا اکیسویں صدی میں عوام جدید ٹیکنا لوجی اور انٹریٹ کے ذریعے ہر چیز سے واقفیت رکھتے ہیں عوام کو بخوبی علم ہے کہ کون عوامی خدمت کیلئے الیکشن لڑتے ہیں اور کون اپنے ذاتی مفادات اور بینک بیلنس بنانے کیلئے اقتدار میں آنے کی کوشش کر تے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی بلوچ ، پشتون، سندھی، پنجابی، سرائیکی ، ہزار اور دیگر تمام کی مشترکہ پارٹی ہیں اس میں پارٹی شامل تمام لیڈران اور ورکرز بے داغ ماضی کے مالک ہے پارٹی میں شامل پہلے سے اقتدار میں رہنے والوں کی کارکردگی واضح ہے انہوں نے بہترین انداز میں عوام کی خدمت کی ہے انشاء اللہ25 جولائی کو بلوچ اور پشتون دونوں بیلٹ سے بلوچستان عوامی پارٹی اکثریتی سیٹیں حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :