کوئٹہ،نواب ایاز خان جو گیزئی کا لورالائی میں پسند کی شادی پر والدین کی جانب سے آنکھیں نکالنے عبدالباقی کی علاج اور شادی کے تمام تر اخراجات دینے کا اعلان

پیر 25 جون 2018 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جو گیزئی نے لورالائی میں پسند کی شادی پر والدین کی جانب سے آنکھیں نکالنے عبدالباقی کی علاج اور شادی کے تمام تر اخراجات دینے کا اعلان کر دیاگزشتہ روز پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء حلقہ این ای257 سے نامزد امیدوار نواب ایاز خان جو گیزئی سے عبدالباقی نے ملاقات کی اس موقع پر نواب ایاز خان جو گیزئی نے ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کر دیا واضح رہے کہ عبدالباقی کو لورالائی میں پسند کی شادی کی بناء پر ان کے والد اور بھائیوں نے ان کے آنکھیں نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :