ن لیگ کا قومی اسمبلی کے 15 حلقوں سے امیداور اتارنے کا فیصلہ

پیر 25 جون 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 15 حلقوں سے امیداور میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے۔این اے 242 سے حاجی شرافت خان اور این اے 243 سے شیخ محمد شاہ جہاں امیدوار ہونگے۔ این اے 244 سے مفتاح اسماعیل اور این اے 245 سے خواجہ طارق نذیر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے حلقہ این اے 246 سے سینیٹر سلیم ضیا اور این اے 247 سے ڈاکٹر افنان اللہ خان میدان میں اتریں گے۔ این اے 248 سے سلمان خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے جبکہ این اے 249 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خود میدان میں اتریں گے۔این اے 250 سے سید منور رضا، این اے 251 سے فہد شفیق ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 252 سے محمد ایوب خان اور این اے 253 سے خالد ممتاز کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔این اے 255 سے ناصر الدین محمود اور این اے 256 سے دوست محمد فیضی امیدوار ہونگے۔ این اے 241 سے راؤ محمد جمیل کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ صوبائی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی رو سے شہباز شریف ٹکٹوں کے اجرا کا حتمی فیصلہ کرینگے۔#