بلدیہ وسطی میں نئی صفائی مہم کا زور و شور سے آغاز، 140لائٹ اور ہیوی مشیری کا استعمال

پیر 25 جون 2018 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بلدیہ وسطی میں ابھی نالہ صفائی کے لئے خصوصی مہم جاری تھی کہ تمام چاروں زونز ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ میں ایک ساتھ نئی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیاتاکہ باشندگانِ بلدیہ وسطی صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں سانس لے سکیں۔ صفائی مہم کے دوران تقریبا 1500سینٹری ورکرز کے علاوہ لائٹ اور ہیوی مشنریز بھی استعمال میں لائی جارہی ہے۔

جبکہ سڑکو ں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر چوناکاری اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے۔بے ترتیبی سے بڑھ جانے والی درختوں کی شاخیں جو ٹریفک اور عوام کی آمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں کاٹی جارہی ہیں۔صفائی کا آغاز ناگن چورنگی کی مین سڑک کی صفائی سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد علی، ڈاریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی اسلم بیگ اور دیگر بلدیاتی افسران صفائی مہم کو مانیٹر کررہے ہیں اس وقت ریحان ہاشمی کی ساری توجہ بلدیہ وسطی کے زیرِ اثر رہائشی اور تجارتی علاقوں کو کچرے کے ڈھیروں سے پاک کرکے صفا ئی کا بہتر نمونہ بناناہے۔

اٴْن کے مطابق صرف منتخب نمائندیہی عوام کی بلدیاتی پریشانیوں کو محسو س کرسکتے ہیں اور ان کا بہتر حل تلاش کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں ہر وہ طریقہ استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں جو انکے ضلع کو صاف و شفاف نظر آئے۔ اسی لئے سال بھر وقفے وقفے سے صفائی مہم کا احیاء کیا جاتاہے۔ اب جو صفائی مہم شروع کی گئی ہے اس میں گزشتہ کی گئی تمام صفائی مہموں کی کمی کا ازالہ کیا جائے گا۔ تاہم صفائی مہم کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی جاری رہے گی تاکہ ضلع وسطی کی ہریالی میں اضافہ کیا جاسکے۔ریحان ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ وسطی ہائی کورٹ واٹر کمیشن کے احکام پر عملدرآمد کرنا چاہتی ہے لیکن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکا رویّہ عدالت کے احکام کی بجاآوری میں رکاوٹ بن رہاہے۔#