کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت اسپورٹس سامان کی تقسیم

پیر 25 جون 2018 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام و محکمہ کھیل کے تعاون سے جمناسٹک ، کک باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی این آر باکسنگ کلب کے افتتاحی تقریب میں کلب کو باکسنگ کا سامان فراہم کیا گیا ۔کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے اسپورٹس گالا کے تحت مجاہد جمناسٹک کلب کے تعاون سی30 روزہ جمناسٹک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔

جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے کوچز سے جمناسٹک کی تربیت حاصل کی۔ مذکورہ کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی رہنما ناصر بلوچ تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انعامات تقسیم کئے۔ ملیر کے علاقے میں کک باکسنگ کے مقابلے کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹس سے لئے گئے، 6بہترین کلبوں کے 50سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی علاقے کے سماجی اور سوشل ورکر محمد احسن تھے۔

انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشل میں انعامات تقسیم کئے ۔اس کے علاوہ کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے بینر تلے لیاری کے علاقے میں ٹی این آر باکسنگ کلب کا افتتاح کیاگیا ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کھیلوں کے معروف شخصیت عبدالناصر بلوچ تھے۔ جنہوں نے کلب کے کوچ جمیل کو باکسنگ کا سامان فراہم کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو انفرادی طور پر باکسنگ کا سامان فراہم کیااور کراچی کے دیگر باکسنگ اور کک باکسنگ کے کلبوں میں بھی سامان کی تقسیم کی گئی، جس سے مختلف گیمز سے تعلق رکھنے والے استادوں نے کراچی ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کی اس کاوشوں کو سہراہا اور مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :