راولپنڈی، عدالت عالیہ نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ 1ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دی

پیر جون 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ 1ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے 2 شریک ملزمان کی سزا 15،15 سال سے کم کر کے 3، 3 سال کرنے کا حکم جاری کر دیا ، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان یاسر محمود ،ارشد محمود اور شہباز ارشد کیخلاف سوہاوہ پولیس نے عاصم شاہ کو قتل اور قلب شاہ سمیت 4 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم یاسر محمود کو سزائے موت جبکہ2 ملزمان ارشد محمود اور شہباز ارشد کو15،15 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا گزشتہ روز عدالت عالیہ نے دائر اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے شریک ملزمان کی سزامیں کمی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :