راولپنڈی،سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کے جاری 27اے ٹی اے کے نوٹس کی سماعت6 اگست تک ملتوی

پیر 25 جون 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے ٹاپ سٹی اسلحہ و بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کنور معیز،عیسیٰ وغیرہ کیخلاف ناقص تفتیش اورکمزور چالان پیش کرنے پر سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او محمد خان کیخلاف سماعت 6اگست تک ملتوی کر دی ،سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کے جاری 27اے ٹی اے کے نوٹس کی سماعت6 اگست تک ملتوی کردی ہے عدالت نے ٹاپ سٹی کیس میںناقص تفتیش اور کمزور چالان پیش کرنے اور نامزد 7ملزمان کو بریت پرا یس ایچ او سی ٹی ڈی محمد خان کو27اے ٹی اے کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے واضح رہے کہ استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے خصوصی عدالت نے کنور معیز، عیسیٰ وغیرہ 7 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔