راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت نے چواہ سیدن شاہ میں بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ کی سماعت کی

بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میںنامزد ملزمان احراف اسلم وگیرہ کیخلاف 5جولائی،بارود کیس میںنامزد ملزم اصغر کیخلاف 28جون اورپولیس مقابلے کیمقدمہ میں نامزد ملزم عدنان کیخلاف 27جون کو شہادت طلب کر لی

پیر 25 جون 2018 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ،مذہبی منافرت، بارود برآمدگی سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی گزشتہ روزخصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے چواہ سیدن شاہ میں بارہ ربیع الاول کے جلوس پر فائرنگ کے مقدمہ میںنامزد ملزمان احراف اسلم وگیرہ کیخلاف 5جولائی،بارود کیس میںنامزد ملزم اصغر کیخلاف 28جون اورپولیس مقابلے کیمقدمہ میں نامزد ملزم عدنان کیخلاف 27جون کو شہادت طلب کر لی ،مذہبی منافرت کے مقدمہ میںنامزد ملزم بخت گل کیخلاف سماعت 30 جون،اغوا برائے تاوان کیس میں نامزد ملزم گلراز کیخلاف سماعت 2 جولائی، خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں نامزدملزم منیر کیخلاف 4 جولائی،ملزم طفیل کیخلاف 7 جولائی،قتل کے مقدمات میں نامزدملزم اشرف کیخلاف5 جولائی،رمضان اورظفر کیخلاف سماعت 5 جولائی اور بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم افتخار کیخلاف 29جون کو شہادت طلب کرتے ہوئے گواہوںکو طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں ۔