راولپنڈی کی مختلف ماتحت عدالتوں نے اقدام قتل، چوری، سرقہ بالجبر، جعلی چیک،منشیات ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی

پیر جون 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) راولپنڈی کی مختلف ماتحت عدالتوں نے اقدام قتل،، چوری، سرقہ بالجبر، جعلی چیک،،منشیات ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار16ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 21ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا جبکہ ضمانت کے بعد عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 7ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے انکے ضامنوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور گھر سے دارلامان آنے والی دو خواتین کو انکے لواحقین کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے گھر سے عدالت آنے والی خاتون کو دارلامان بھجوا دیا ہے۔