Live Updates

مریدکے ن لیگ کے چار سابق ناظم، نو کونسلرز اور دو ایم پی اے کے امیدوارساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

پیر 25 جون 2018 22:27

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) مریدکے کی سب سے بڑی بھٹی اور سادات برادری سمیت مسلم لیگ ن کے چار سابق ناظم، نو کونسلرز اور دو ایم پی اے کے امیدوار سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل، پی ٹی آئی پینل کی حمائت کا اعلان، ایم پی اے کے امیدوار چیئرمین یونین کونسل چوہدری ارشد ورک کے ڈیرہ پر بہت بڑا عوامی اجتماع ہوا جس میں این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بریگیڈئیر (ر) راحت امان اللہ ، این اے 120 کے امیدوار علی اصغر منڈا، پی پی 135 سے امیدوار عمر آفتاب ڈھلوں ، پی پی 136 سے امیدوار خرم اعجاز چٹھہ پی پی 137 سے امیدوار سید علی عباس گل آغا نے شرکت کی اس موقع پر مریدکے کی سب سے بڑی بھٹی برادری اور سادات برادری سمیت مسلم لیگ ن کے سابق ناظمین میاں آفتاب جمیل ، اکبر چہل، عرفان خان ، میاں عبدالرؤف ، کونسلر طاہر الیاس پہلوان ، فیصل بھٹی، مظہر بھٹی، خواجہ شیر افضل، چوہدری ارشد ورک، اقبال باجوہ، اشرف منہاس ایم پی اے کے امیدوار چوہدری خالد منظور گجر، سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر بریگیڈئیر راحت امان اللہ ، علی اصغر منڈا، عمر آفتاب، خرم اعجاز ، سید علی عباس گل آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے کہا حلقہ میں ن لیگ کے دو ایم این اے رہے وفاقی وزات بھی رہی پینتیس سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو خوبصورت بنانے کی بجائے بد صورت بنا دیا تھانہ کچہری کی سیاست کے ذریعے عوام کو پریشان کیا ن لیگ نے پینتیس سال میں لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا صرف اخباروں میں ترقی اور خوشحالی کے اشتہار لگا کر قوم کو بیوقوف بنایا گیا عمران خان نے ن لیگ کا نہ صرف چہرہ ننگا کیا بلکہ قوم کو نیا پاکستان بنانے کا شعور دیا قوم جان چکی ہے ن لیگ کو قوم اور پاکستان سے کوئی غرض نہیں انکا مشن لوٹ مار ہے 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت بتا دے گی کہ اب فرسودہ نظام اور چہرے انکو نہیں چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات