پاکستان مسلم لیگ (ن )پی کے 78 کے مرکزی آفس کا افتتاح کر دیا

پیر 25 جون 2018 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) پی کے 78 کے مرکزی آفس کا افتتاح میلاد چوک میں پی کے 78کے امیدوارخادم علی خان یوسفزئی نے کیا ۔اس موقع پر پی کے 77کے امیدوار حسن محمود جان کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر این اے 31 اور پی کے 76 کے نامزد امیدوار ملک ندیم ،پی کے 78کے امیدوار خادم علی خان،پی کے 77کے نامزد امیدواحسن محمود جان ،سینئیر رہنما محمد سعید بٹ،عابد خان مجددی ،بہرام خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

پی کے 78کے امیدوار خادم علی خان یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہو گا، نئے پاکستان کے خواب دیکھنے والوں کو غبرت ناک شکست ہو گی اور یہی دن مسلم لیگ ن کی خوشخالی کا دن ہو گا ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائے۔پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔