ویتنام، بارشیں لینڈ سلائیڈنگ ،7افراد ہلاک ،12لاپتہ ہوگئے

پیر 25 جون 2018 22:29

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ویتنام میں بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 7 افراد ہلاک اور 12لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام میں بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں صوبہ لائی چاپو میں 5 اور صوبہ گیانگ میں 2 افرادہلاک ہوئے ہیں ، حکام کے مطابق ضلع سائنہو اور دیگر علاقوں میں 12 افراد لاپتہ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بارشوں کے باعث صوبہ لائی چاپو میں سینکڑوں مکانات بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف شاہراہیں بند ہونے کے باعث صوبہ لائی چابو میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :