پاکستان کے آئین و قانون میں رہتے ہوئے بھر پور انداز میں الیکشن میں حصہ لوں گا، نوابزادہ گزین مری

پیر جون 22:29

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون میں رہتے ہوئے بھر پور انداز میں الیکشن میں حصہ لوں گا، میرے تجویز اور تائید کندگان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے دن اغواء کر لیا گیا تھا جس کے باعث میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے لیکن آج ایک با رپھر مجھے عدالتوں سے انصاف ملا ، انہوں نے یہ بات پیر کو اپیلیٹ ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ میرے تجویز و تائید کنندہ کو اغوا کیا گیا جس کے باعث وہ آر او کے سامنے پیش نہ ہوسکے تھے، رکاوٹیں آتی ہیں جن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،،الیکشن پاکستان کے آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے لڑیں گے، ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت سے منتخب ہوکر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا،حلقے کے عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا انہی کیلئے انتخاب جیتیں گے اور منتخب ہوکر انکی خدمت کریں گے ۔