پاسبان پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3اور صوبائی اسمبلیوں کی 11نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیر 25 جون 2018 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاسبان پاکستان نے 25جولائی 2018کو ہونے والے انتخابات کے لئے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3اور صوبائی اسمبلیوں کی 11نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔یہ تمام امیدوار انتخابات میں کامیابی کے بعد پاسبان کا مشن میگاسٹی کو پورا کریں گے ۔یہ بات پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم ،طارق چاندی والا ،عبدالحاکم اور انجینئر اقبال ہاشمی نے بھی خطاب کیا ۔الطاف شکور نے مزید کہاکہ اب پاسبان کسی جماعت اسلامی کا حصہ نہیں بلکہ خود ایک مظبوط سیاسی جماعت ہے لہذا وہ شہر بھر سے اپنے غریب اور متوسط طبقے کے امیدواروں کو انتخابات میں کامیابی دلواکر اس شہر میں ایک انقلا ب برپا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی کو آئینی حیثیت میں میگا سٹی کا درجہ دلوانا ہمار ا عزم ہے جسے پورا کرنے کے لئے پاسبان بھرپور انداز سے جدوجہد کرتے ہوئے نوجوانوں کے حقوق کا دفاع ،میگا سٹی کراچی کو پورا کرے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس طرح تمام سیاسی جماعتوں میں کرپشن اور ٹکٹوں کی تقسیم اور چھینا جھپٹی کا سلسلہ جاری ہے یہ سلسلہ ہمارے پاس نہیں کیونکہ ہمارے تمام امیدوار غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پانی کی قلت ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،پبلک ٹرانسپورٹس کے مسائل حل کرنا ان کے نمائندوں کی اولین ترجیح ہوگی ۔اس موقع پر انجینئر اقبال ہاشمی نے میگا سٹی پر روشنی ڈالی جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کے نشستوں 253,238اور232کے علاوہ پی ایس 113,107,124,108,127,95,90,138,129,117سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی خطاب کیا ۔