پیپلز پارٹی این اے 245 کے نامزد امیدوار فرخ نیاز تنولی کے کاغذات سندھ ھائی کورٹ نے منظور کرلیے

پیر 25 جون 2018 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 245 کے نامزد امیدوار فرخ نیاز تنولی کے سندھ ھائی کورٹ کے سنگل بینچ کیجج جسٹس سید یوسف سعید کی عدالت نے ان کی اپیل منظور کرلی ہے یاد رہے کہ 19 جون 2018 کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ایسٹ اور حلقہ این اے 245 کے ریٹرنگ آفیسر نے فرخ نیاز تنولی کے کاغذات وکالت اور بزنس ایک ساتھ کرنے پر مسترد کیے گئے تھے یاد رہے کہ حلقہ این اے 245 میں اب ایک بار کانٹے دار مقابلہ متوقع ہوگا۔