جامعہ اسلام آباد میںستائیسویں تقریب بسم اللہ شریف وافتتاح بخاری شریف کا انعقاد

اخلاص نیت سے ہر کام آسان ہوجاتاہے ،ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی ،پیر محمد بدرعالم جان ودیگر کا خطاب

پیر جون 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبا دمیں ستائیسویں سالانہ تقریب بسم اللہ شریف اور آٹھواں سالانہ افتتاح بخاری شریف کا انعقاد جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ ا لحدیث ڈاکٹر مفتی محمد ظفراقبال جلالی کی زیر سرپرستی میں منعقد ہو اجس میں آستانہ عالیہ الخیریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد بدرعالم جان نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب میں نئے آنے والے طلباء کرام کو ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے بسم اللہ شریف پڑھائی اوردورہ حدیث شریف کے طلباء کو بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارکہ بھی پڑھائی،اس موقع پر جامعہ اسلام آباد کے فضلاء کرام اور وابستگان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ،سید جہانگیرشاہ سعیدی،مولانا اشفاق صابری،،ڈاکٹر محمد خلیل علیمی،مفتی لیاقت علی رضوی، چوہدری محمد یاسر ،معروف سماجی حاجی محمد فقیر انوررضوی ودیگر حضرات نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر پیر محمد بدرعالم جان نے دینی مدارس بالخصوص جامعہ اسلام آبادکی کارکردگی کو سراہا اور جامعہ کے پرنسپل وانتظامیہ کو مبارک باد پیش کی ،،ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارکہ کا درس دیتے ہوئے کہا کہ اخلاص نیت سے ہر کام آسان ہوجاتاہے

متعلقہ عنوان :