وزیر پور روڈ میں کلوٹ کی جگہ لگایا جانے والا پائپ انتہائی ناقص ہونے کا انکشاف

روڈ مکمل ہوکر محکمہ کے حوالے کرنے سے قبل ہی تمام پائپ ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

پیر 25 جون 2018 22:30

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) وزیر پور روڈ میں کلوٹ کی جگہ لگایا جانے والا پائپ انتہائی ناقص ہونے کا انکشاف ،پیسے بچانے کے لئے روڈ کی معیار پر داو پر لگا دی ،پائپ نصب ہونے سے قبل ہی ٹوٹنے لگے ۔روڈ مکمل ہوکر محکمہ کے حوالے کرنے سے قبل ہی تمام پائپ ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل گلاپ پور اور وزیر پور میں اس وقت روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے اور ناقص طرز تعمیرات پر وزیر پور کے عوام سراپا احتجاج ہیں اس کے باوجود محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیدار ٹس سے مس نہیں ہورہا اور انہوں نے عوامی احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر کا کام جاری رکھا ہوا ہے روڈ کی تعمیر ناقص اور غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ کلوٹ کی جگہ استعمال ہونے والا بھی انتہائی غیر معیاری نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے نصب کرنے کے لئے لائے گئے پائپوں میں سریا کے بجائے موٹا تار لگایا ہوا ہے اور جب ان پائپوں کو اتارا گیا تو اس وقت ہی کئی پائپ ٹوٹ گئے اور ٹھیکیدار نے موقع پر ہی ان ٹوٹنے والے پائپوں کو چھپا دیا اور باقی پائپوں کو فوری طور پر نصب کردیا گیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روڈ بننے کے بعد اس روڈ پر ہیوی گاڑیاں چلنی ہے اور دس ویلیرگاڑی اس روڈ پر چلنے کی صورت میں پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت روڈ پر سولنگ کا کام بھی غیر معیاری طریقے سے جاری ہے اور سولنگ کے بعد اس پر مٹی ڈال کر اس کے اوپر رولر بھی چلانا ہے اور پائپ اس دوران بھی ٹوٹ جانے کا خدشہ ہے اگر پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا تو روڈ مکمل ہوکے محکمہ کے حوالے ہونے سے قبل ہی بیٹھ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :