خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچاہے،مفتی منیب الرحمان

شہدائے تحریک پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کریں گے، جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کے سالانہ جلسے سے علماء ومشائخ کا خطاب

پیر 25 جون 2018 22:34

خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچاہے،مفتی منیب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) جامعہ مجددیہ نعیمیہ گلشن نعیمی ملیر کے سالانہ جلسے سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین وتنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمان ،مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیرپیر میاں عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، پیر محمدرفیق مجددی (گجرانوالہ)، پیر ایوب جان سرہندی،جامعہ راشدیہ پیرجوگوٹھ کے مہتمم مفتی محمدرحیم سکندری، علامہ سعید احمدمجددی فاروقی(ملتان)،میزبان صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان مفتی محمدجان نعیمی، مفتی حبیب احمد نقشبندی(کوئٹہ) ،علامہ حافظ علی اکبرقاسمی(لاڑکانہ)،صاحبزادہ نذیر جان نعیمی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچاہے،پیران عظام وعلمائے کرام اپنے آبائواجدادکے بنائے ہوئے مملکت خدادادپاکستان کی حفاظت کے لئے میدان عمل میں آجائیں،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں تیس لاکھ شہداء کا خون شامل ہے،شہدائے تحریک پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے میں شیخ الحدیث مفتی قاضی محمداحمدنعیمی،سابق صوبائی وزیرپیر میاں عبدالباقی آف ہمایوں شریف،پیر غلام علی شاہ جیلانی، پیر زین العابدین جیلانی،صاحبزادہ ریحان امجدنعمانی،قاری شاہ محمدنقشبندی، مفتی نور الہادی نعیمی، مولاناشفیق احمدقادری(شکارپور)، خلیفہ اعجاز(شیخ بھرکیو)، پیر سید عبدالقادرشیرازی،سابق صوبائی وزیرومشیرحاجی غلام مرتضیٰ بلوچ،علامہ غلام یاسین گولڑوی،عبدالصمد بڈھانی ،حلیم خان غوری ، ریاض اشرفی،مفتی ابراہیم نعیمی، مفتی گل حسن نعیمی، مولانافدااحمدنعیمی، مولاناامین انقلابی،عبدالحفیظ اشرفی،ذوالفقار علی بھٹو،مفتی شفاعت رسول نعیمی ، مولاناسید جہاں زیب چشتی،مولاناعثمان محمودنعیمی ودیگر دینی ،سماجی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔