کراچی میں عام انتخابات 2018میں رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے،کراچی کی انتخابی پچ پر دلچسپ مقابلے ہونگے

پیر جون 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) کراچی میں عام انتخابات 2018میں رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے۔ عام انتخابات 2018 میں کراچی کی انتخابی پچ پر دلچسپ مقابلے ہونگے۔ میاں بیوی امیدوار، باپ بیٹا مدمقابل اور رشتے دار بھی مقابلے پر آگئے۔۔سندھ اسمبلی کی نشست 115 پر ایم کیوایم کے سلمان مجاہد بلوچ کے مد مقابل ان کے والد مجاہد بلوچ ہیں۔ مجاہد بلوچ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

NA-239میں دوسگے بھائی آمنے سامنے ہیں۔ رانا احسان ن لیگ کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں تو ان کے بھائی رانا طارق پی ایس پی کے ٹکٹ پر اسی حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ این اے دوسو اننچاس سے کاغذات جمع ہیں۔ ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ NA-247سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔پیپلزپارٹی کے عزیز میمن NA-247 سے امیدوار ہیں اور ان کے بھائی حبیب میمن کورنگ امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کے عارف علوی NA-247 سے امیدوار اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورنگ امیدوار ہیں۔