جامعہ کراچی،ایم سال اول وآخر کے سالانہ امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے

پیر 25 جون 2018 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر کے سالانہ امتحانات 10 جولائی 2018 ء سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :