نوشہرہ کینٹ، جمعیت علماء اسلام (س) کا انتخابات کے لئے سترہ نکاتی منشور کا اعلان

پیر 25 جون 2018 22:35

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (س) نے آنے والے انتخابات کے لئے سترہ نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔جمعیت علماء اسلام (س) کی سیاسی اور انتخابی کمیٹی نے اگلے انتخابات کے لئے سترہ نکاتی منشور کا اعلان کردیا، جمعیة علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اہم مشاورتی اجلاس میں منشور کی منظوری دیتے ہوئے اسے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے اہم رہنما اصول قراردیا۔

۱ نکاتی منشور کے نکات یہ ہیں: پاکستان کو علامہ اقبال اورقائد اعظم کے افکار کی روشنی میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا، آئین کے اسلامی دفعات کا تحفظ ونفاذ ،پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت پاکستان کی ساورنٹی آزادی اور سالمیت پرغیرملکی تسلط کا خاتمہ ،ملک کے عدالتی ،معاشی اور سیاسی نظام کو اسلامی خطوط پر ڈالنا۔

(جاری ہے)

دینی اور دنیوی تعلیم میں تفریق ختم کرنے کے لئے اقدامات ۔

ملک کے ہرشہری کو انصاف امن روزگار تعلیم اورصحت فراہم کرنا ۔ اسلام کے دئیے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ،ملک کے تمام اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ اور مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ۔ خارجہ پالیسی کو برابری کی بنیاد پر اور ہر قسم کے بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنا ۔ مسلم ریاستوں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو عزت اوروقار اور برابری کی بنیادوں پر استوار کرنا۔

دنیا بھر کے مظلوم اقوام کی اخلاقی اورسیاسی حمایت۔ خواتین کو اسلام کے دئیے گئے تمام حقوق فراہم کرنا اور ان کی عزت و آبرو کے تحفظ کو اولین اہمیت دینا۔ کسانوں مزدوروں اور تمام محنت کش حلقوں کوان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ۔ ۵۱۔ ملک کو ہر سطح پر کرپشن چوری اور خیانت سے پاک کرنا اور ذمہ داران حکومت، ارباب اختیار کا احتساب کرنا۔ نظام الیکشن کو ہرقسم کی بددیانتی ،دھاندلی سے پاک صاف اور شفاف بنانا۔ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدالتوں اوردیگر تمام اہم قومی اداروں کا دفاع اورانہیں مضبوط کرنا۔