راولپنڈی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی سے برقعہ پوش مشکوک شخصگرفتار

پیر جون 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی سے برقعہ پوش مشکوک شخص کو حراست میں لے لیااحسن نامی برقعہ پوش نوجوان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وہ زچہ بچہ وارڈ کے باہر مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے کہانی کا رخ موڑ کر مشتبہ نوجوان کی نقل و حرکت کو خواتین سے چھیڑ چھاڑ سے جوڑ دیاجبکہ زچہ بچہ وارڈ میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نوجوان کسی نومولود کے اغوا کی غرض سے یہاں آیا تھا جو برقعہ پہن کر کئی گھنٹے سے ہسپتال میں گھوم رہا تھااور مختلف حصوں کے چکر لگانے کے بعد زچہ بچہ وارڈ کے باہر آجاتا اس بارے میں بعض خواتین نے ہسپتال انتظامیہ کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ زکومشکوک برقعہ پوش کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے بھی توجہ نہ دی تاہم خواتین کے شور مچانے پرہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا ادھرپولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ برقعہ پوش خواتین کو ہاتھ لگانے اور ہوس پوری کرنے کی کوشش کررہاتھا ۔

متعلقہ عنوان :