راولپنڈی، باباروڈہ روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9سالہ بچے کا8روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا

پیر 25 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) تھانہ بنی کے علاقے باباروڈہ روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9سالہ بچے کا8روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا بنی پولیس نے متاثرہ خاندان کو رولنگ سٹون بنا لیامتاثرہ خاندان کے مطابق 9سالہ محمد اسد عید کے دوسرے دن سے لاپتہ ہوگیاجو گھر سے باہر گیا لیکن اب تک واپس نہیں آیا ،تھانہ بنی میں اغوا کیخلاف رپورٹ درج کروائی لیکن مقامی پولیس کسی قسم کاکوئی تعاون نہیں کررہی متعلقہ سب انسپکٹرعبدالمجید ٹال مٹول کررہاہے محمد اسد کی والدہ نے چیف جسٹس ،وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس کے بیٹے کی بازیابی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات پابند کیا جائے اور تھانہ بنی پولیس کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدہ ایف آئی آر درج کرے ۔