برطانوی اخبا ر ڈیلی میل کے نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے تازہ انکشاف

لندن میں موجود شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی مالیت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک ار ب سے زیادہ رقم بنتی ہے

پیر 25 جون 2018 22:46

برطانوی اخبا ر ڈیلی میل  کے نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) برطانیہ کے معروف خبار ڈیلی میل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے تازہ انکشاف کئے ہیں ۔ اخبار کے مطابق لندن میں موجود شریف خاندان کے اپارٹمنٹس کی مالیت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کا مزیدکہنا ہے کہ شریف خاندان کے پاس لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسوں سے لندن کے پوش علاقے مے فیئر، چیلسی اور ریوالہ میں بھی 21 جائیداد یںہیں ان تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔

اخبار کا مزیدکہنا ہے کہ شریف خاندان نے دیگر جائیدادوں سے بھاری منافع کمایا جن میں ون ہائیڈ پارک کے ویو کے ساتھ والا گھر بھی شامل ہے جسے حسن نواز نے 4 کروڑ 30 لاکھ پائونڈ میں فروخت کیا تھا اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطا بق نواز شریف کے قبضے میں جو فلیٹ تھا وہ محل تھا ایک گھر ہے جس کو چار اپارٹمنٹس ملا کر ایک گھر بنایا گیا ہے۔