پشاور،صوبہ بھر میں آب پاشی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا کر ممکنہ سیلاب کے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے، انور الحق

پانی کے ذخیرہ کرنے کے بیش بہا مواقع میسر ہوسکتے ہیں جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے سے گریز کریں،خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے لائیو سٹاک ، زراعت اور خوراک

پیر جون 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے لائیو سٹاک ، زراعت اور خوراک انور الحق نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں آب پاشی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا کر ممکنہ سیلاب کے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے اور پانی کے ذخیرہ کرنے کے بیش بہا مواقع میسر ہوسکتے ہیں جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے سے گریز کریںانہوں نے کہا کہ عوام میں پانی کی ذخیرہ کرنے اور ممکنہ سیلاب امڈ آنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر پانی کی قلت اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نجات حاصل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سرکٹ ہاوس بنوں میں جنوبی اضلاع کے متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی آفسران سے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد شبیر خان ، ایکسن ایری گیشن و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے نگران وزیر انور الحق نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ جات ہنگامی بنیادوں پر نئے انداز سے تیاری مکمل رکھے تاکہ عوام کو نقصانات سے بچا کر ان کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ آب پاشی کے آفسران سیلاب کے دوران ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وسائل دیگر محکموں سے کرایوں پر لینے کے بجائے خود کفیل بننے کیلئے جلد از جلد منصوبہ بندی کرے تاکہ سرکاری وسائل اپنی مقررہ اور موزوں جگہوں پر خرچ ہوسکیں انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ آب پاشی سمیت تمام محکمہ جات میں بھرتیاں قابلیت کی بنیاد پر ہوں اور تبادلوں کیلئے منصفانہ طریقہ کار وضع ہو تو محکمہ جات کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 20کنال انڈسٹری زون کی موجودگی پر وہاں ملک شاپ ، میٹ شاپ اور ذبح خانہ قائم کرنے کیساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائینگی تاکہ صوبے کی ضروریات صحیح معنوں میں پوری ہو۔ اس دوران نگران وزیر کو متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ میں سٹاف کی کمی ، وسائل کی کمی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :