ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 3گھنٹے بجلی بند رہنے سے مریض بلبلا اٹھے

انتظا میہ 3گھنٹے غا ئب رہی وارڈوں سے حبس کی وجہ سے انتہا ئی خطر ناک بدبو آتی رہی

پیر 25 جون 2018 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 3گھنٹے بجلی بند مریض بلبلا اٹھے انتظا میہ 3گھنٹے غا ئب رہی وارڈوں سے حبس کی وجہ سے انتہا ئی خطر ناک بدبو آتی رہی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتا ل فیصل آباد میں 3گھنٹے سے زا ئد بجلی بند رہی انظا میہ فیول نہ ہو نے کی وجہ سے جنریٹرز نہ چلا سکی وارڈوں میں مریضوں اور اٹینڈڈنٹ کا رش ہو نے کی وجہ سے حبس ہو گئی اور ہسپتال کی تمام وارڈوں سے انتہا ئی خطر ناک بدبو اٹھنے لگی جس سے مریضوں کی حا لت مزید بگڑ نے لگی وارڈوںمیں دا خل مریض بچے بلبلا اٹھے اس موقہ پر ہسپتال انتظا میہ اپنے کمروں کو با ہر سے تا لے لگا کر چھپی رہی لواحقین مارے مارے پھر تے رہے ۔

متعلقہ عنوان :