عمران خان نے جس عزم ،حوصلے کے ساتھ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کی وہ قابل صد تحسین ہے، غلام عباس

پیر جون 23:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر انٹی کرپشن اوراین اے 74پسرور میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی غلام عباس نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس عزم ،حوصلے اور جرات کے ساتھ حکمرانوں اور طاقتور سیاستدانوں کی کرپشن بے نقاب کی ہے وہ قابل صد تحسین ہے منڈیکی بیریاں کے قریب واقع اپنے ڈیرے پر جمع ہونے والے سینکڑوںافراد سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے آرزومند ہیں جہاں غریبوں کو سستا انصاف ملے ،میرٹ پر روزگار حاصل ہو ،ترقی کے یکساں مواقع ہوں اور یکساں نظام تعلیم ہو انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں تحریک انصاف کی پالیسیز کے ناقد رہے ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان نیک نیتی سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور باوقار ملک بنانے کے لیئے کوشاں ہیں جہاں مزدوروں اور کسانوں کو عزت ملے جہاں غریب کو حقوق ملیں جہاں بیوہ اور یتیموں کو شفقت کا سایہ حاصل ہو جہاں وقت کے یزیدوں کو ظلم وستم سے روک دیا جائے انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان وزیراعظم پاکستان بنیں گے جبکہ صوبوں میں بھی پی ٹی آئی حکومت سنبھالے گی غلام عباس نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی طرح پاکستان کو سربلند کرنا چاہتے ہیں۔