فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک اور خاتون رپورٹر کو جنسی ہراسگی کا سامنا

ایسا کرنے کے بجائے تمہیں خواتین کی عزت کرنی چاہیے،خاتون رپورٹر نے بھی بدسلوکی کرنے والے شخص کو خوب کھری کھری سناڈالی

پیر 25 جون 2018 23:03

فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک اور خاتون رپورٹر کو جنسی ہراسگی ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک اور خاتون رپورٹر کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تاہم خاتون رپورٹر نے بھی بدسلوکی کرنے والے شخص کو خوب کھری کھری سناڈالی۔ روس ان دنوں فیفا ورلڈکپ 2018 کی وجہ سے خبروں کی زینت بناہوا ہے جہاں دنیا بھر سے مداح اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں اور ایسے میں عوام کو پل پل کی خبروں سے باخبر رکھنے کے لیے میڈیا کے نمائندے بھی وہاں موجود ہیں تاہم لائیو رپورٹنگ کے دوران خواتین رپورٹرز کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فیفا ورلڈ کپ کے دوران خاتون رپورٹر کے ساتھ بدسلوکیچند روز قبل ’ڈی ڈبلیو‘ کی خاتون رپورٹر جولیٹ گونزالیز کو لائیو رپورٹنگ کے دوران قریب ہی موجود ایک شخص نے گال پر بوسہ لے کر جنسی طور پر ہراساں کیا اوروہ لائیو ہونے کی وجہ سے کچھ نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

آج ایک اور واقعہ پیش آیا جب برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر جولیا گیوماریس لائیو رپورٹنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن خاتون رپورٹر فوراً ہی پیچھے ہٹ گئیں اور انہیں خوب کھری کھری سنائیں۔

جولیا نے نامعلوم شخص پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے کہا کہ ایسا دوبارہ کبھی مت کرنا، جس پر اس شخص نے معافی بھی مانگی مگر پھر بھی خاتون رپورٹر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ مسلسل اس شخص پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ میں تمہیں ہرگز ایسا نہیں کرنے دوں گی کیوں کہ یہ تمہارا حق نہیں ہے، اور ایسا کرنے کے بجائے تمہیں خواتین کی عزت کرنی چاہیے۔۔

متعلقہ عنوان :