لولی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا پہلا ٹریلر جاری

پیر 25 جون 2018 23:16

لولی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا پہلا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) لولی وڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔پاکستانی فلم کے ٹریلر نے ثابت کردیا کہ فلم کی کاسٹ کی جوانی پھر واپس آگئی۔قریبا 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نامعلوم افراد جیسی کامیاب سیریز کے ہیرو فہد مصطفیٰ بھی نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

فہد مصطفیٰ نے فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے اس سیریز کی پہلی فلم میں جلوے دکھائے۔اسی طرح اس فلم میں اداکارہ ماورا حسین بھی اپنی خوبصورتی اور جوانی کے جلوے بکھیرتی نظر آئینگی3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید پہلے دشمن تھے یا بعد میں دشمن بنے، کیوں کہ انہیں جہاں دوستی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں پہلی فلم کی طرح خوب کامیڈی ڈائلاگس سننے کو ملتے ہیں، ساتھ ہی ٹریلر میں پاکستان اوربھارت کے لہراتے جھنڈوں نے شائقین کے انتظار کو مزید بڑھادیا ہے۔۔