کوئٹہ،عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا عبدالواسع

اپوزیشن و حکومت میں رہتے ہوئے عوام کے بھر پور نمائندگی کا حق ادا کیا،پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے انتخابی مہم میں کارکن بھر پور کردار ادا کریں گے، رہنما جمعیت علماء اسلام

پیر 25 جون 2018 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے حلقہ این اے 257سے نامزد امیدوار مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی جمعیت علماء اسلام کوئی اختلاف نہیں پارٹی نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ان کے انتخابی مہم میں کارکن بھر پور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جماعت کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ کارکن اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں غیر اخلاقی اور نا شائستہ عمل سے باز رہے جماعت اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزررہاہے جماعت کو تقسیم کرنے والے آج بھی جماعت کو تقسیم اور پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جماعت کے منتخب نظم اور منتخب اداروں کو چھوڑ کر اپنی طرف سے نئی تنظیمیں تشکیل دے رہی ہے جو جماعت کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک عمل ہے میں تمام کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جماعت کے عظیم پروگرام کو کبھی نہ بھولے اور اپنے درمیان اخوت اور محبت کا رشتہ برقرار رکھیں جن جماعتی حضرات نے حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں وہ فوراً اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں وگرنہ ان لوگوں کا جمعیت علماء اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپوزیشن و حکومت میں رہتے ہوئے عوام کے بھر پور نمائندگی کا حق ادا کردیا اور اب بھی عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلام عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی جمعیت علماء اسلام کوئی اختلاف نہیں پارٹی نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ان کے انتخابی مہم میں کارکن بھر پور کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :