کوئٹہ، مسلم لیگ(ن) کے میر جان محمد خان لہڑی ، جمعیت علما اسلام کے سردار شاہ زمان خان علیزئی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

باشعور سیاسی طبقات کی پار ٹی میںشمولیت ہمارے ویژن کی حمایت کی تقلید ہے، جام کمال خان صوبے میں نفرتیں ختم کر کے رواداری بھائی چارے کی مثالی فضا ء قائم کریں گئے ، ساحل و وسائل کا تحفظ کرکے عوام کی بہبود پر صرف کرینگے،صدر بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 25 جون 2018 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی کونسل کے رکن میر جان محمد خان لہڑی اور علیزئی قبیلے کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی اپنے قبیلے کے معتبرین اور ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور سیاسی طبقات کی بی اے پی میں شمولیت ہمارے اس ویژن کی حمایت کی تقلید ہے جو ہم نے بلا امتیاز بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اختیار کیا ہے سینئر سیاسی دوستوں کی شمولیت سے ہمارا کارواں اپنی کامیابی اور مقاصد کے حصول کے اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے نفرتیں ختم کر کے بلوچستان میں رواداری بھائی چارے برداشت کی ایسی مثالی فضا ء قائم کریں گے جس میں بلا رنگ و نسل و بلا مذہبی امتیاز کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں ہماری جدوجہد کا حصہ بن سکیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے ساحل و وسائل کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں عوام کی بہبود پر صرف کرینگے بلوچستان کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ سازی اور سیاسی عمل میں نظر انداز کرنے کا قصہ پارینہ ہو چکا اب الحمداللہ صوبے کے عوام کی اپنی نمائندہ جماعت قائم ہو چکی ہے اور اب بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی معاشی اقتصادی اور سماجی حقوق کا تحفظ صرف اسی صورت میں ہی ممکن ہے جب صوبے کی پولیٹیکل فورسسز یکجا ہو کر اجتماعی حقوق کی جدوجہد کریں یہ امر باعث اطمینان بخش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے صوبے کے عوام کی اپنی نمائندہ جماعت معروض وجود میں آچکی ہے اور بلوچستان کے عام فرد کو اس جماعت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کو انسانیت کی خدمت کے ذریعہ بنا کر اپنے لوگوں اور باری تعالی کی رضا مندی حاصل کی جاسکتی ہے عوام کی خدمت کے مشن سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم کو اپنایا ہے اور عوام کے حقوق کی جدوجہد عوام کے تعاون و طاقت سے جاری رکھیں گے جمہوری عمل میں عوام ہی طاقت کا اصل سر چشمہ ہیں تقریب سے سردار شاہ زمان غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے لئے ایک نئی نوید اور ترقی کی روشنی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہی جماعت حقیقی معنوں میں بلوچستان کی احساس محرومیوں کا مداوا ثابت ہوگی ۔