ْکراچی، 25 جولائی کا دن شہر کراچی کو لوٹنے والوں کی مہلت کا آخری دن ہوگا،فاروق نعمت اللہ

پیر 25 جون 2018 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار PS-126 فاروق نعمت اللہ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن شہر کراچی کو لوٹنے والوں کی مہلت کا آخری دن ہوگا۔ عوام 30 سال سے اپنوں کے ہاتھوں زخم کھا کھا کر نڈھال ہوچکے ہیں، 25 جولائی کا دن شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں سے انتقال کا ایک سنہری موقع بھی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسین آباد میں عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی جو آج پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے، لوڈشیڈنگ کا عذاب ہے، خستہ حال سڑکیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ان تمام مسائل سے جان چھڑانے کے لئے عوام دیانتدار قیادت کو منتخب کریں اور 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگائیں۔ تقریب سے جے یو پی کے رہنما سلیم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد شہر کی ضرورت اور رحمت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :