کراچی، پیپلز پارٹی اور متحدہ ایک ہی عذاب کے دو نام ہیں،محمد یوسف

کراچی کو کربلا بنانے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے، امیدوار متحدہ مجلس عمل

پیر 25 جون 2018 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار PS-123 محمد یوسف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ ایک ہی عذاب کے دو نام ہیں، کراچی کو کربلا بنانے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ پانی کی قلت اور غیر منصفانہ تقسیم کی ذمہ داپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے جس نے پانی بحریہ ٹاؤن کو فروخت کیا ، تعصب کی بنیاد پر 30سال تک شہر کا استحصال کیا گیا، 25 جولائی کو کراچی کے عوام ماضی کا انتقام لیں گے اور شکست سے دوچار کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الہدیٰ میں جے آئی یوتھ کی عید ملن اور نارتھ کراچی میں مقامی مسجد میں علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی آنکھیں کھولے اور چوکیداروں کے بہروپ میں چوروں کے گروہ کو اپنی گردنوں پر مسلط نہ کرے۔ عوام راشیوں اور قبضہ گروپوں سے نجات کے لئے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دے۔ اہل کراچی کرپٹ عناصر کی دنیا بنانے کے لئے اپنی آخرت خراب نہ کریں اور ان دیانتدار لوگوں کا ساتھ دیں جو آپ کی امانتوں کی حفاظت کرنے والے ہوں#