بلاول بھٹو کی منظوری سے پی ایس 60 کے لئے سیاس عباس شاہ اور پی ایس 61 کے لئے امداد خان پتافی کو ٹکٹ جاری

پیر 25 جون 2018 23:19

بلاول بھٹو کی منظوری سے پی ایس 60 کے لئے سیاس عباس شاہ اور پی ایس 61 کے ..
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی جانب سے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی منظور ی کے بعد ضلع ٹنڈوالہ یار کی 2صوبائی نشست پی ایس 60کے لئے سابق ایم پی اے سید ضیاعباس شاہ رضوی ، پی ایس 61کے لئے سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی جاری کرنے کی اطلاع ملی ہے جبکہ پی پی پی قیادت کی جانب سے سینئر پی پی پی رہنماء سابق ایم این اے عبدالستار بچانی ، ضلعی صدر ذوالفقار ستار بچانی کا ٹکٹ کی نامزدگی ہونے کے باوجود پارٹی قیادت کی جانب سے ان کا ٹکٹ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ عبدالستار بچانی اور اس کے صاحبزادے ذوالفقار ستار بچانی کا فارم نامزدگی رد ہونے والا معملا کورٹ میں چل رہا ہے جس کا فیصلہ 27جون کو ان کے حق میں ہونے کا امکان ہے جس کے بعد این اے 224کے لئے نامزد امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگرستار بچانی اور ان کے بیٹے کا فارم ٹربینل نے رد کردیا تو دوسری صورت میں پی پی پی ڈویزنل صدر سید علی نواز شاہ رضوی یا ضلعی چیئرمین مخدوم میوں علی محمد ولہاری میں سے کسی کو این اے 224پر الیکشن لڑنے کا ٹکٹ جاری کردیا جائے گا جبکہ این اے 224پر عبدالستار بچانی اور ان کے بیٹے کا نامزدگی فارم رد ہونے پر پی پی پی کے ووٹروں ، ہمدردوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے واضع رہے کہ ٹنڈوالہ یار ضلع میں ہونے والے سابقہ الیکشنوں میں سید مگسی ، بچانی ، کا ماضی میں اتحاد رہا تھا جس کے باعث ضلع ٹنڈوالہ یار میں پی پی پی کو بڑا نقصان ہوا تھا جس میں 2001میں ان کے ہونے والے اختلافات کے سبب پرانی حلقہ پی ایس 52میں آزاد امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی کو کامیاب کرایا گیا تھا مشرف دور میں نواز لیگ کی سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کو ضلعی چیئرمین بنایا گیا جبکہ 27جون کو بچانی خاندان کے نامزدگی فارم بحال یا رد ہونے پر ضلع ٹنڈوالہ یار میں سیاسی صورتحال تبدیل ہونے کا واضع طور پر امکان ہے اس کے علاوہ ضلع ٹنڈوالہ یار کی صوبائی نشست پی ایس61پر آزاد حیثیت سے پی پی پی کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے سابق تعلقہ ناظم حاجی خیر محمد کھوکھر نے اپنا ورک تیز کرکے پی پی پی سے ناراض ہونے والے ورکروں ، ہمدر د ووٹروں کو اپنا بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی حد تک وہ کامیاب بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد پی ایس 61پر آزاد امیدوار حاجی خیر محمد کھوکھر اور پی پی پی کے امیدوار امداد خان پتافی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا جبکہ پی ایس 60پر پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار سید ضیا عباس شاہ رضوی مکمل طور پر اپنی کامیابی کے لئے متعمین ہیں اور انہوں نے اپنی امکانی کامیابی کے باعث تاحال تک اپنا ورک شروع نہیں کیا جبکہ ان کے والد سید علی نواز شاہ رضوی ، اور ان کے حمایتی سید ضیا عباس شاہ رضوی کا الیکشن ورک کرنے میں مصروف ہیں۔