تیمرگرہ: دو افراد کنو یں میں گیس بھر جانے سے جان بحق دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں

پیر 25 جون 2018 23:20

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) تیمرگرہ میں دو افراد کنو یں میں گیس بھر جانے سے جان بحق دونوں کی لاشیں نکال دئے گئے پولیس زرائع کے مطابق تیمرگرہ نادار آفس کے قریب دو افراد فرمان اللہ ولد شفیق خان اور فیاض ولد حیات اللہ سکنہ ہوا ڈھیری تیمرگرہ مبینہ طور پر کنویں سے واٹرٹنکر بھرنے ائے تھے کہ اس دوران مبینہ طور کنو یں میں نصب موٹر میں فنی خرابی دور کرنے کے لئے فرمان اللہ کنویں میں اترا جو گیس بھر جانے کی وجہ وہ کنو یں میں گر گیا انہیں نکا لنے کے لئے ان کا ساتھی فیا ض بھی کنویں مین کود گیا وہ بھی گیس بھرنے کی وجہ سے دم توڑ گیا بعد میں دونوں کی لاشیں نکال کر دی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دئے گئے بعد میں دونوں کو سپرد خاک کر دیا تیمرگرہ پولیس نے رپورٹ رج کرکے تفتیش شروع کی ۔

متعلقہ عنوان :