ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دستور پاکستان کے تقاضے کے مطابق دستور کی اسلامی دفعات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ہم شعائر اسلام کی حفاظت ،دینی قوتوں کے اتحاد اور دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کوناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر جون 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دستور پاکستان کے تقاضے کے مطابق دستور کی اسلامی دفعات پر فوری عمل درآمد کیا جائے ہم شعائر اسلام کی حفاظت ،دینی قوتوں کے اتحاد اور دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کوناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انتخابات میں مدارس کے طلبہ اور دینی ووٹرزاہم کردار اداکریں گے ختم نبوت کے قانون کے خلاف کسی سازش کو ناکام بنائیں گے دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کرام عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کردار ادا کریں گے جمعیت طلبہ عربیہ نفاذاسلام ،مدارس کے طلبہ اور علمائے کرام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم حافظ خالد رحمان مشوانی ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے میڈیا کی نگرانی کرنے والے پیمرابھی خواب غفلت کا شکار ہیں میڈیا میں فحاشی اور نیوزچینلزمیں سنسنی وناانصافی اور میرٹ کے برخلاف کوریج بھی مناسب نہیں میڈیا کو اسلامی اصولوںکے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کیا جائے اسلام ہی تمام مسائل کا حل ہے ہمیں نئے پاکستا ن کی نہیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کا ہر نوجوان اسلامی پاکستان کے کی تکمیل کے لئے بغیر کسی وقفے وتساہل کے کام کر رہے ہیںجس کی وجہ سے اتحاد امت کو فروغ ملا ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک ہر سطح پر بلاتفریق بے رحمانہ احتساب کا سسٹم موجود نہ ہو اس وقت تک کرپشن بھی ختم نہیں ہوگی احتساب کرکے ہی کھرے اور کھوٹے کا پتہ چل سکتا ہے ملک کے 22کر وڑ عوام اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کا نفاذ چاہتی ہے سیکولر لابی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اسلامی پاکستان کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت تھی جو کہ پوری ہو گئی ہے دینی قوتوں کیساتھ ہماری جدوجہد قوم کی فلاح وبہبوداوراسلامی نظام کے نفاذکیلئے جاری رہے گی جماعت اسلامی کے تمام کارکنان ملک میں اسلامی نظام کے نفاظ کے لئے جدوجہد میں پیش پیش ہے ۔