ملت روڈ پر نجی فوڈ فیکٹری میں گیس پا ئپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی 10کمسن بچے جھلس گئے 3کی حا لت تشویش ناک مالک گرفتار

پیر جون 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ملت روڈ پر نجی فوڈ فیکٹری میں گیس پا ئپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی 10کمسن بچے جھلس گئے 3کی حا لت تشویش ناک مالک گرفتار تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز ملت روڈ پر وا قعہ فوڈ فیکٹری میں گیس پا ئپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی آگ کی زد میں 10کمسن مزدور بچے بری طرح جھلس گئے 3کی حا لت تشویش ناک بتا ئی جا تی ہے تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کی ٹیموں نے الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر میں پہنچا یا دی سی فیصل آباد نے زخمی ہو نے والے کمسن مزدورں کی برن سنٹر جا کر عیادت کی اور فیکٹری میں ہو نے والے وا قعہ کی فوری انکوائی کا حکم دے دیا میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈی سی نے کہا کہ چا ئلڈ لیبر کے خلاف لیبر ڈیپاٹمنٹ کے خلاف انکوائری ہو گی اور واقعہ میں تما م ذمہ داران کے قا نونی کاروا ئی کی جا ئے گی فیکٹری ما لک کو موقہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :