Live Updates

تحریک انصاف نے بورے والا کے سابق ایم این اے نذیر احمد جٹ ان کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ ،عارفہ نذیر جٹ ،عبدالحمید بھٹی سے تینوں ٹکٹ واپس لے کر تحریک انصا ف ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری خالد محمود چوہان کو این اے 162پی پی 230سے سردار خالد نثار ڈوگر اور پی پی 229سے ہمایوں افتخار چشتی کو ٹکٹ جاری کر دیئے

پیر 25 جون 2018 23:20

بورے والا :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف نے بورے والا کے سابق ایم این اے نذیر احمد جٹ ان کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ ،عارفہ نذیر جٹ ،عبدالحمید بھٹی سے تینوں ٹکٹ واپس لے کر تحریک انصا ف ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری خالد محمود چوہان کو این اے 162پی پی 230سے سردار خالد نثار ڈوگر اور پی پی 229سے ہمایوں افتخار چشتی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے جونہی یہ خبر بورے والا میں پہنچی تو نذیر جٹ گروپ کی طرف سے دوبار ہ ٹکٹ ملنے کی تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں نے دم تو دیا تحریک انصاف کی جدوجہد اور دھرنوں میں حصہ لینے والے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے اصل حقداران کو ٹکٹ ملنے پر جشن منایا۔

(جاری ہے)

نامزد امیدوار این اے 162چوہدری خالد محمود چوہان اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر کے دفاتر میں رات گئے تک مبارکباد یں دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ٹکٹ ملنے کی خوشی میں منوں مٹھائی تقسیم کی گئی ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی اور کارکنوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے بورے والا کے سیاسی حالات اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ہزاروں ووٹرز کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیے ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی نہ صرف بورے والا ضلع وہاڑی اور پورے ملک میں کلین سویپ کر ے گی اور عمران خان کے نئے پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے بورے والا میں پارٹی کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر عمرا ن خان ،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پارلیمانی بورڑ کو خراج تحسین پیش کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات