نگران وزیر اعلی پنجاب نے قصور میں بچے کے اغوا ء کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا، آئی جی سے رپورٹ طلب

پیر 25 جون 2018 23:28

نگران وزیر اعلی پنجاب نے قصور میں بچے کے اغوا ء کے حوالے سے میڈیا رپورٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قصور میں بچے کے اغوا اور اس کے بازیاب نہ ہونے کے حوالے سے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے - ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ بچے کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور پولیس اس ضمن میں تیز رفتاری سے اقدامات کرے -نگران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی آفس میں پیش کی جائی- انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاندان کی داد رسی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اوراس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی-

متعلقہ عنوان :