چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا

ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،چودھری نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 21:58

چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری ..
چکری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) :چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ
ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار اس وقت دو قومی حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے ساتھ وہ این اے 59 چکری سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔مسلم لیگ ن کی قیادت سے مخالفت کے بعد سابق وزیر داخلہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔کل مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں پہلی مرتبہ کسی کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔اس طرح راجہ قمر الاسلام کو این اے 59 سے چوہدری نثار کے خلاف ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

راجہ قمر الاسلام نے چوہدری نثار کے خلاف پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی اور چوہدری نثار کے خلاف الیکش لڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق این اے 59 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف کھڑے ہونے والے لیگی امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نیب نے راجہ قمرالاسلام کو صاف پانی کمپنی اسکیںڈل میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب ترجمان کے مطابق راجہ قمر الاسلام پر ایک ارب روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ قمرالاسلام کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک ہے۔قمرالاسلام کی گرفتاری کا سن کربہت دکھ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق
چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ
ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیب کا اقدام قابل مذمت ہے۔