انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے، اس معاملے پر مزید معلومات لیں گے،مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

پیر جون 23:28

انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، قمرالاسلام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے، اس معاملے پر مزید معلومات لیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 59 سے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے، اس معاملے پر مزید معلومات لیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ برطانوی اخبار پرہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے جس کا نواز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔