پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر قانون چودھری وصی ظفر کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے

حلقہ این اے 102میں فرزند چودھری عمیر وصی کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر پی پی پی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرینگے

پیر 25 جون 2018 23:28

لاہور /جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق وفاقی وزیر قانون چودھری وصی ظفر کے پاکستان پیپلز پارٹی سے معاملات طے ،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے لاہور بلاول ہائوس ملاقات میں حلقہ این اے 102میں چودھری وصی ظفر کے فرزند چودھری عمیر وصی کو ٹکٹ دینے کی یقین دہانی پر باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون چودھری وصی ظفر کے فرزند چودھری عمیر وصی ظفر حلقہ این اے 102سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار تھے اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیے ہیں مگر حلقہ این اے 102میں پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر چودھری عمیر وصی ظفر اور سابق وفاقی وزیر قانون چودھری وصی ظفر کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے پا چکے ہیں اور آصف زرداری سے لاہور بلاول ہائوس میں ملاقات کے دوران حلقہ این اے 102سے ٹکٹ کنفرم کرنے کی یقین دہانی پر باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے حلقہ این اے 102میں چودھری عمیر وصی اور پی پی 101میں سابق ایم پی اے رائے شاہجہاں کھرل ، پی پی 100سے رائے شہباز کلیار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔