پرل کانٹینینٹل ہوٹل بھوربن میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم صفائی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن۔ بارہا نوٹسز پر حالت درست نہ کرنے پر 5لاکھ کا جرمانہ

پیر 25 جون 2018 23:32

پرل کانٹینینٹل ہوٹل بھوربن میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پرل کانٹینینٹل ہوٹل بھوربن میں حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی عدم صفائی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن۔ بارہا نوٹسز پر حالت درست نہ کرنے پر 5لاکھ کا جرمانہ کر دیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرفس ے کئے گئے بھاری جرمانے کو چھپانے میں مصروف۔

(جاری ہے)

ہوٹل انتظامیہ نہ صرف ہوٹل کے اندر صفائی کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام ہے بلکہ سیوریج کے مد میں چھوڑے جانے والے فاضل مادوں سے متصل مقامی آبادی کی زندگیوں میں زہر گھولنے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23جون کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پرل کانٹینینٹل ہوٹل بھوربن کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ناگفتہ بہ حالت، بیکری سیکشن میں غلاظت کی موجودگی اور صفائی کی ناکافی سہولیات کے سبب 5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ نمائندہ آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈیوٹی منیجر صہیب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ہوٹل انتظامیہ کو کسی قسم کا جرمانہ کرنے کے عمل سے انکاری ہو گئے۔ تاہم دستیاب دستاویزی ثبوتوں کی بناء پر عوامی آگاہی کے لئے خبر کا اجراء کیا جا رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :