سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت نے جاری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 22:22

سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونس میں بڑا اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونس میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت نے جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونس میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے رہائشی الاونسز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت نے جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی،کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور کے ملازمین اس اضافے سے مستفید ہو سکیں گے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 1627 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 1527روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسلام آباد کے گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 2542 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 2235 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 3797 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے .اسلام آباد کے گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 5728 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 4966 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ایسے ہی اسلام آباد کے گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 7169روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 6281 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 9525روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کے رہائشی الاونس میں 8310 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔مزید یہ کہ گریڈ 19 کے اسلام آباد کے ملازمین کے لیے 12ہزار 6سو63 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ اسی گریڈ کے دیگر شہروں کے ملازمین کے لیے 10 ہزار 8 سو37 روپے کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔