Live Updates

عوامی لیڈر کا عوامی مزاج،شاہ محمود قریشی انتخابی مہم چلانے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی این اے 156 اور پی پی 217 میں موٹر سائیکل پر پہنچے تو کارکنان ان کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے اور سارا علاقہ شاہ محمود قریشی زندہ باد اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 22:35

عوامی لیڈر کا عوامی مزاج،شاہ محمود قریشی انتخابی مہم چلانے موٹرسائیکل ..
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : عوامی لیڈر کا عوامی مزاج،شاہ محمود قریشی انتخابی مہم چلانے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں پہنچ گئے شاہ محمود قریشی این اے 156 اور پی پی 217 میں موٹر سائیکل پر پہنچے تو کارکنان ان کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے اور سارا علاقہ شاہ محمود قریشی زندہ باد اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔کچھ عوامی لیڈر عوامی انداز میں انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں اور اس سلسے میں یاسمین راشد کی پیدل ڈور ٹو ڈور مہم کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اس حوالے سےپاکستان تحریک انصاف ایک مرکزی نام اور بڑے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی عوامی انداز میں اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔شاہ محمود قریشی کی موٹع سائیکل پر مختلف علاقوں میں انتخابی مہم جاری ہے۔شاہ محمود قریشی این اے 156 اور پی پی 217 میں موٹر سائیکل پر پہنچے تو کارکنان ان کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے اور سارا علاقہ شاہ محمود قریشی زندہ باد اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات