نیب کی جانب سے قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت ،اس اقدا م سے الیکشن متنازع ہوسکتاہے ، چوہدری نثار

پیر 25 جون 2018 23:40

نیب کی جانب سے قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت ،اس اقدا م سے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 59 سے امیدوار قمر الاسلام کو گرفتار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نیب کا یہ اقدام نا سجھ سے بالاتر ہے ، ایسے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیب کی جانب سے انجینئر قمر الاسلام کو گرفتار کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ایسے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پرنیب کا اقدام قابل مذمت ہے ۔