ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں ن لیگ نے خواجہ آصف پر بھی بجلی گرا دی

تین ممبران قومی اسمبلی سے صاجنرادوں کو ٹکٹ جاری، خواجہ محمد آصف کا صوبائی ٹکٹ روک لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 25 جون 2018 23:03

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں ن لیگ نے خواجہ آصف پر بھی بجلی گرا دی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) تین ممبران قومی اسمبلی سے صاجنرادوں کو ٹکٹ جاری، خواجہ محمد آصف کا صوبائی ٹکٹ روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضلع سیالکوٹ میں سابق ممبر قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان کے صاجنرادہ رانا عبدالستار کو پی پی 45سے، سابق ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کے صاجنرادے عطاء الحسن کو پی پی 41سے اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے صاجنرادہ علی زاہد خان کو این اے 74،وریو خاندان کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی کے چچا زا ر بھائی طارق سبحانی کو پی پی 38 کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

جبکہ خواجہ محمد آصف نے پارٹی قیادت کو این اے 73کے ساتھ ساتھ صوبائی نشست پی پی 37میں بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی تاہم پارٹی قیادت نے انہیں صرف قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور پی پی 37کا ٹکٹ سابق صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ کو جاری کردیا ہے۔
تین ممبران قومی اسمبلی سے صاجنرادوں کو ٹکٹ جاری، خواجہ محمد آصف کا صوبائی ٹکٹ روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضلع سیالکوٹ میں سابق ممبر قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خان کے صاجنرادہ رانا عبدالستار کو پی پی 45سے، سابق ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کے صاجنرادے عطاء الحسن کو پی پی 41سے اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے صاجنرادہ علی زاہد خان کو این اے 74،وریو خاندان کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی کے چچا زا ر بھائی طارق سبحانی کو پی پی 38 کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

جبکہ خواجہ محمد آصف نے پارٹی قیادت کو این اے 73کے ساتھ ساتھ صوبائی نشست پی پی 37میں بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی تاہم پارٹی قیادت نے انہیں صرف قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اور پی پی 37کا ٹکٹ سابق صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ کو جاری کردیا ہے۔