Live Updates

چیف جسٹس آف پاکستان ایڈن ہاوئسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فوری انصاف دیں،گرمی کی وجہ سے الیکشن ڈے پر پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے رات 8 بجے کیا جائے ،تین چوتھائی ٹکٹیں میرٹ پر پرانے کارکنوں کو دی گئی ہیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا اپنا اپنا موقف ہے ،پارٹی پالیٹکس ہوتی ہے مگر حتمی فیصلہ عمران خان کرتے ہیں، گجرات اور بھکر میں لوکل سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، فواد چوہدر ی کی پریس کانفرنس

پیر 25 جون 2018 23:51

چیف جسٹس آف پاکستان ایڈن ہاوئسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فوری انصاف ..
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و این اے 67 کے امیدوار فواد چوہدر ی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فوری انصاف دیا جائے اورایڈن سوسائٹی کی کرپشن میں ملوث محرکات کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ، ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی 6311 درخواستیں نیب کے پاس موجود ہیں مگر اب تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی،اگر سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان کرپشن میں ملوث ہیں تو ان کو پکڑنا چاہیے،تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ گرمی کی وجہ سے الیکشن ڈے پر پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے رات 8 بجے کیا جائے ، ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ ایڈن ہاوئسنگ سوسائٹی کے متاثرین کے ساتھ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، ذمہ داران کوکو فی الفور گرفتار کیا جائے ، توقع ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے کا بھی نوٹس لیں گے، ان کی فی الفور گرفتاری ممکن بنائی جائے، فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی کی سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر ممالک میں بھی پراپرٹیز موجود ہیں ، انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنماء بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں ، شریف فیملی پہلے کہتی تھی کہ ہماری کوئی پراپرٹیز نہیں ہیں اوراب نکل آئیں تو ذرائع آمدن نہیں بتائے جا رہے، اسحاق ڈار 6 ہزار کروڑ کی کرپشن میںملوث ہیں جو بیرون ملک فرار ہیںیہ چھ ہزار ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے، پینل کوڈ کے قوانین کے تحت ان کو گرفتار کیا جانا چاہیئے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے بیوروکریسی کے معاملے پر ہوم ورک نہیں کیا ،قریبی افسروں کو دوبارہ ذمہ داریا ں سونپ دی گئی ہیں ، اس پر نگران حکومت کو نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کے فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لیں ، انہوں نے کہاکہ اسی طرح سندھ کا بھی یہی حال ہے آصف علی زرداری کے بہنوئی عاصم کو سندھ میں افسر لگا دیا گیا ہے ، کے پی کے اور بلوچستان میں بھی مرضی کے افسر لگا دیے گئے ہیں ، ہر صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ان تقرریوں پر خود نوٹس لے کر کاروائی کریں، تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت صبح سات بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، فواد چوہدر ی کا کہنا تھاکہ ماسکو ورلڈکپ سے زیادہ توجہ تحریک انصاف کی ٹکٹوں پر ہے، ولید اقبال کا معاملہ یہ ہے کہ انہیںپارٹی نے این اے 124 سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا انہوں نے وہاں الیکشن لڑنے سے انکار کیا، تین چوتھائی ٹکٹیں میرٹ پر پرانے کارکنوں کو دی گئی ہیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا اپنا اپنا موقف ہے ،پارٹی پالیٹکس ہوتی ہیں، مگر حتمی فیصلہ عمران خان کرتے ہیں، گجرات اور بھکر میں لوکل سطح پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہوئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات