پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹر سہیل ارشد انٹرنیشنل سمپوزیم میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

پیر 25 جون 2018 23:54

ملتان۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور ڈاکٹر سہیل ارشد انٹرنیشنل سمپوزیم میں شرکت کے لیے ترکی روانہ ہوگئے ․ فارماسیوٹیکل سائنسز پر ہونے والے انٹرنیشنل سمپوزیم ترکی کے شہر انقرہ میں 26 جون سے 29 جون2018 تک ہوگا ․انٹرنیشنل سمپوزیم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیراور ڈاکٹر سہیل ارشد بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گی․

متعلقہ عنوان :